فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو پر 'سیاسی پابندی' لگائی گئی، ترک صدر

فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو پر 'سیاسی پابندی' لگائی گئی، ترک صدر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ  پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا ورلڈ کپ میں ' سیاسی پابندی' کا سامنا کرنا پڑا۔ 

فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو کو راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی ابتدائی لائن اپ سے باہر کر دیا گیا تھا، ان کے متبادل گونکالو راموس نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔اس کے علاوہ مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی وہ پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں تھے ۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق  اتوار کو نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کہ رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ جانے پر میدان پر بھیجنے کی وجہ سے اس کی نفسیات تباہ ہو گئی۔ ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ رونالڈو ایسا کھلاڑی ہے جو فلسطین کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔