ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بڑا جھٹکا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بڑا جھٹکا
کیپشن: governor punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری شبیر اسماعیل کی طرف سے دائر کی گئی۔

 درخواست میں پرنسپل سیکرٹری ٹو صدر پاکستان، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم، پرنسل سیکرٹری ٹو گورنر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہو تو ایسے میں گورنر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتا، ایک جلاس کی موجودگی میں گورنر پنجاب نے دوبارہ اجلاس طلب کر کے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا پابند کیا۔

 درخواستگزار نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں، گورنر پنجاب نے اگلے روز غیر قانونی وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی فائی کر دیا، گورنر کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خطوط لکھے، مگر گورنر کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔

 درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت صدر پاکستان، وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔