ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اساتذہ کی جانچ پڑتال کیلئے ٹاسک فورس قائم

سرکاری اساتذہ کی جانچ پڑتال کیلئے ٹاسک فورس قائم
کیپشن: City42 - Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) سرکاری اساتذہ کی جانچ پڑتال کیلئے ٹاسک فورس قائم، اکیڈمیوں اور نجی تعلیمی اداروں میں پارٹ ٹائم پڑھانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سپیشل برانچ سے بھی مدد مانگ لی۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کو پنجاب کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز سے متعدد بار شکایات موصول ہوئیں کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے اکیڈمیز کھول رکھیں ہیں۔ جبکہ مختلف نجی تعلیمی اداروں میں پارٹ ٹائم میں بھی پڑھارہے ہیں جس کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن متعلقہ اساتذہ کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن حکام نے ٹاسک فورس قائم کی ہے اور سپیشل برانچ سے بھی اساتذہ کے خلاف کارروائی میں مدد حاصل کی جائے گی۔

سپیشل برانچ اساتذہ کی چھان بین میں محکمہ سکول ایجوکیشن کو معاونت دے گا۔ محکمہ سکول ایجوکشین نے سرکاری اساتذہ پر ٹیوشن اور نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت برطرف کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer