ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

32 کروڑ کے غیر قانونی ٹھیکے، وی سی پنجاب یونیورسٹی کیخلاف درخواست

32 کروڑ کے غیر قانونی ٹھیکے، وی سی پنجاب یونیورسٹی کیخلاف درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42)شہری کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور کو پنجاب یونیورسٹی میں گھپلوں کی تحقیقات کے لئے درخواست دے دی۔وائس چانسلر ظفر معین ناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ فرحت منظور نے درخواست میں واضح کیا کہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ناصر پر 32 کروڑ روپے کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔انہوں نے چانسلر کے اختیارات غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ہوئی اہم عہدوں پر تقرریاں کیں۔

ان کی جانب سے غیر قانونی طور پر ڈاکٹر منصور سرور کو 37 لاکھ روپے معاف کرا کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے عناصر کو یونیورسٹی میں مضبوط کیا۔ ڈاکٹر ظفر معین کی کرپشن پنجاب یونیورسٹی کے لئے بدنامی کا باعث بنی۔ جس پر فوری کارروائی کی جائے۔

مزید دیکھیے: