ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او کی بھکاریوں کی بحالی اور باعزت روزگار کے لیے اہم پیش رفت

سی ٹی او کی بھکاریوں کی بحالی اور باعزت روزگار کے لیے اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور میں پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے اور بھکاریوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس نے بحالی کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد گداگری سے وابستہ افراد کو ہنر سکھا کر انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا ہے۔

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر پائلٹ پروجیکٹ کے لیے ابتدائی طور پر 10 خاندانوں کی اسکرونٹی مکمل کرلی گئی ہے۔ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تعاون سے منتخب افراد کو مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ کاروبار شروع کرنے کے لیے ہر خاندان کو 5،5 لاکھ روپے تک آسان قرض فراہم کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت بھکاری بچوں کی بحالی اور تعلیم کے لیے لاہور کی جھونپڑیوں میں ’’جھونپڑی اسکولز‘‘ قائم کرنے کی تجویز پر بھی کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ فلاحی اداروں کے تعاون سے خواجہ سرا بھکاریوں اور خواتین کو بیوٹی کورسز، سلائی اور کڑھائی سمیت مختلف ہنر سکھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد سے مزید گداگروں کی میپنگ، تحقیق اور پروفائلنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ مستحق افراد کی ضروریات کے مطابق بحالی کے اقدامات کیے جاسکیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ایسے اقدامات پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ گداگری سے وابستہ افراد کی معاشرتی اور معاشی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔