فاران یامین: لاہور کو گٹکا فری بنانے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا, اس سلسلے میں شالیمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گٹکا سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پان کی دکانوں پر سرعام گٹکا فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکے کی پڑیاں اور گٹکا تیار کرنے میں استعمال ہونے والا خام مال بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔