ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائیوان کے دارالحکومت میں 6 شدت کا خوفناک زلزلہ

تائیوان کے دارالحکومت میں 6 شدت کا خوفناک زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تائیوان کے دارالحکومت تائی پے اور شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 تائیوان کی حکومت کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ گھروں اوردفاترسے باہر نکل آئے۔

 زلزلے کا مرکز شمال مشرقی ساحل کے قریب بتایا جا رہا ہے، جہاں زیرِ زمین گہرائی تقریباً 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

 اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام نے امدادی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے۔

 زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تائیوان چونکہ زلزلہ خیز خطے میں واقع ہے، اس لیے ایسے زلزلے وقتاً فوقتاً محسوس کیے جاتے ہیں۔