جنید ریاض:اساتذہ کی پرموشن "ٹیچرز سرٹیفکیشن " سے مشروط کرنے کا فیصلہ، برٹش کونسل ،جائیکا ،ورلڈ بینک کی مشاورت سے ٹیچرز سرٹیفکیشن پر قانون سازی ہوگی۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالدنذیروٹو کا کہنا تھا کہ ٹیچرز سرٹیفکیشن پر قانون سازی کیلئے آئندہ ہفتے کانفرنس کی جائے گی۔
ٹیچرز سرٹیفکیشن پر قانون سازی کے بعد کابینہ سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی،صرف ٹیچرز سرٹیفکیشن والے اساتذہ ہی ڈیپوٹیشن پر جاسکیں گے۔
تمام اساتذہ کیلئے ٹیچرز سرٹیفکیشن کرنا لازمی ہوگا، ٹیچرز سرٹیفکیشن کرنیوالے اساتذہ دنیاء کے کسی ملک میں جاکرپڑھاسکیں گے۔