علی ساہی:کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیدیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز کو بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
رواں ماہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کو 37 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،ٹریفک پولیس لاہور نے 13 ہزار 8 سو سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی۔رواں ماہ کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں میں 9 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کو 2000 کا چالان ،موٹر سائیکل بند کی گئی ،حادثات میں کم عمر ڈرائیورز کی بڑی تعداد شامل جو ناقابل برداشت ہے،نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے ان کا مستقبل تاریک مت بنائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کم عمر ڈرائیورز کو والدین سے بیان حلفی جیسی سختیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App