ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کا ایک اور شاندار فیچر، کونسے صارفین مستفید ہونگے؟

واٹس ایپ کا ایک اور شاندار فیچر، کونسے صارفین مستفید ہونگے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی مقبول ایپ واٹس نے ایک اور زبردست فیچر کا اعلان کیا، یہ فیچر آئی فون صارفین کے لئے متعارف کروایا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب دیگر ایپس سے براہِ راست سٹیٹس اپ ڈیٹس شیئر کی جا سکتی ہیں۔ یہ سہولت واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن (25.22.79) میں شامل کی گئی ہے۔

اس فیچر کے مطابق اب جب صارف کسی بھی ایپ سے تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے کی کوشش کرے گا تو آئی او ایس کے شیئرنگ آپشنز میں "مائی سٹیٹس” کا انتخاب خود بخود نظر آئے گا۔ اس فیچر سے اسٹیٹس پوسٹ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور تیز ہو گیا ہے۔