ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دینے اور ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان

پی ٹی آئی کا قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دینے اور ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ۔

 اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سیاسی کمیٹی پر مکمل اعتماد کیا، سیاسی معاملات مزید مشاورت کے لیے سیاسی کمیٹی کے سپرد کئے۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے توشہ خانہ ٹرائل کی اڈیالہ جیل میں روزانہ سماعت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، روزانہ سماعت سے ملزمان کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔ 

انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ روزانہ سماعت سے پیدا ہوگی،  سیاسی کمیٹی حکام کا کہنا تھا کہ نو مئی کے مقدمات میں نااہلی پانے والے ارکان کو پی ٹی آئی اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے۔ 

نااہل ارکان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا، ناحق سزائیں پانے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 پر انتخاب میں حصہ لیا جائے گا، میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفے کا اعلان کیا گیا، دیگر اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے بھی فی الفور استعفیٰ دیا جائے گا۔