ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے۔ 
 پیر  کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،  تاہم خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے، اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک  رہنے کے علاوہ چند مقامات پر     تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے۔اس کے علاوہ چترال، دیر،سوات،  مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اوروزیرستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری ، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ  ،نارووال ،  میانوالی،لاہور اور  گوجرانوالہ میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے، اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور   مرطوب رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔