ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ مزید بڑھ گیا

Dollar price, Dollar value against rupee, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کی اوپن مارکیٹ کے مطابق  ڈالر کا ایکسچینج ریٹ  بڑھ کر 317.5 روپے ہو گیا ہے۔

مارلیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں اگست کت دوران ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی ہے اور آئندہ ہفتہ بھی اس رجحان میں تبدیلی کا بظاہر کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔

پہلے کہا جا رہا تھا کہ نگراں حکومت کے وزیر خزانہ کا تقرر ہو جانے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام آنے کی توقع ہے تاہم نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر  شمشاد اختر کے اپنی ذمہ داریوں  کو سنبھالنے کے بعد بھی ڈالر کی اڑان میں کوئی کمی نہیں آئی۔

ذیل میں پاکستان اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر  کی پاکستانی روپیہ کے مقابلہ میں مسلسل اضافہ کا سرسری جائزہ لیا جا سکتا ہے۔  کرنسی چارٹ دیکھ سکتے ہیں۔