ویب ڈیسک : افغانستان میں بھی سیلاب ،متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخواہ کے بعد اب افغانستان میں بھی سیلاب آ گیا ہے۔ متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کی ویڈیو شیئر ک کر دی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
د اسلامي امارت امنیتي ځواکونه د هلیکوپترو په وسیله د سیلاب ځپلو د نجات په لټه کې دي.
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 27, 2022
نیروهای امنیتی امارت اسلامی در تلاش نجات مردم هستیند که در سیلاب ها گیر مانده اند. pic.twitter.com/llVrWPc41R
طالبان ترجمان کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ روز افغان صوبوں لغمان اور ننگرہار میں بھی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب میں پھنسے 321 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔