ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن جلسہ جلسہ کھیلے ہماری ترجیح سیلاب متاثرین ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اوروفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی مرضی جلسہ جلسہ کھیلتی رہے اس وقت ہماری ترجیح سیلاب متاثرین ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری اس وقت اولین ترجیح سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہو کرانہیں امداد فراہم کرنا ہے۔ اپوزیشن کی مرضی ہے جلسہ جلسہ کھیلتی اور الیکشن کے مطالبات کرتی رہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں دیکھی کہ  اتنی بڑی قدرتی آفت ہو جس سے اتنے سارے لوگ اور علاقے متاثر ہوں اور اس وقت سیاست چلتی رہے۔ یہ افسوس کی بات ہے۔ قدرتی آفات میں پورا ملک مل کر متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کے اپنے صوبے میں سیلاب ہے لیکن یہ جلسے جلسے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے اور اس کے متعدد اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ سیلاب کے باعث صرف ایک شہر لاڑکانہ سے ہی 80 ہزارخاندان بے گھر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے ساتھ کھڑے ہونا اولین ترجیح ہے۔ اس کے بعد سیاست کرتے رہیں گے۔