ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نویں جماعت کے سالانہ امتحانات، جعلی امیدوار اور نقل کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

نویں جماعت کے سالانہ امتحانات، جعلی امیدوار اور نقل کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے نویں جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے کمسٹری کا پرچہ،  کنٹرولر امتحانات نے دورانِ وزٹ جعلی امیدوار اور نقل کرتے ہوئے امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

49 امتحانی مرکز میں رولنمبر 221520  زین علی کی جگہ جعلی امیدوار حیدر کمال امتحان دے رہا تھا۔ 

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز لدھر لاہور سینٹر میں رولنمبر 556855 سمیع الللہ نقل کرتا پکڑا گیا۔ جعلی امیدوار گرفتار مقدمہ درج جبکہ نقل کرنے والے امیدوار پر یو ایم سی بنا دیا گیا ہے ۔ 

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن کا کہنا ہےکہ وزیر تعلیم رانا سکندر اور چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈ مزمل محمود کی ہدایات کے مطابق نقل کے خلاف متحرک ہے ، امتحانات میں شفافیت برقرار رکھیں گے نقل کی کسی کو اجازت نہیں ،