سٹی 42 : جعفرآباد اور گردونواح میں تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، مختلف حادثات کے نتیجے میں9 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق کچے مکانات، چھتیں اور سولر پینلز گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں حسنین سریو، سانولہ مری، صالح مری، شہزادہ پنہار، خیردین گولہ، عبدالغفار سپر، عبدالحلیم منگی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تین شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاڑکانہ سندھ منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔تیز ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے اور کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔