سٹی 42 :ٹھل، جیکب آباد اور گردونواح میں تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث شہر بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم بارش اور تیز ہوا کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ٹھل : تیز ہواؤں اور بارش کے باعث شہر بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ٹھل اور گردنواح میں بھی تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی، موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ بارش کی پہلی بونڈ گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔