ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اللہ معافی۔۔7 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

اللہ معافی۔۔7 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا ) بنگلہ دیش کے 7 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اموات اتوار کی صبح سے رات تک ہوئیں۔متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اموات کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق   آسمانی بجلی گرنے سےہونیوالی اموات میں سے پانچ گائبندھا میں، دو  سراج گنج میں، دو  جمال پور میں، دو  ٹھاکرگاؤں میں، ایک بوگرہ میں، ایک ناٹور میں اور ایک پنچ گڑھ میں ہوئیں۔ اس دوران متعدد افراد زخمی ہوئے۔ بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے واقعے کی سچائی کی تصدیق کی ہے۔
اس کے علاوہ ڈھاکہ یونیورسٹی کے اپراجیو بنگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 طالبات زخمی ہو گئیں۔ انہیں اتوار کی رات بے ہوشی کی حالت میں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا گیا۔ان طالبات کے نام صوفیہ اختر    عمر 22سال اور فرح اختر  کی عمر بھی 22 سال ہے۔ یہ دونوں دارالحکومت ڈھاکہ کی ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے دو طالب علموں کو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔