ویب ڈیسک : وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں جمعے کی چھٹی کے حوالے سے اہم بیان آگیا ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جمعہ کی چھٹی ختم کر دی جائے گی اور تعلیمی ادارے جلد باقاعدہ شیڈول پر واپس آئیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ جمعہ کی چھٹی ختم کر دی جائے گی اور تعلیمی ادارے جلد باقاعدہ شیڈول پر واپس آئیں گے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی مستقل نہیں کی جا رہی اور آنے والے ہفتوں میں اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ چھٹیوں میں کمی یا ان کے شیڈول کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔