ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات، عباد الحق صدر اورشکیل سعید سیکرٹری منتخب

یوسف شاہ سینئر  نائب صدر  ،منیر باجوہ نائب صدر ،نعیم ملک نائب صدر لوئر کورٹس ، جمال الدین جمالی خزانچی منتخب

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات، عباد الحق صدر اورشکیل سعید سیکرٹری منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات برائے27۔ 2026 میں عباد الحق صدر ، یوسف شاہ سینئر  نائب صدر  ،منیر باجوہ نائب صدر ، شکیل سعید سیکرٹری،نعیم ملک نائب صدر لوئر کورٹس ، جمال الدین جمالی خزانچی ،عفان ریاض سیکرٹری انفارمیشن اور اجلال حیدر کو سربراہ ڈیجیٹل میڈیا منتخب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے عہدیداروں کے  انتخابات برائے27۔ 2026 کے کیلئے الیکشن کمیشن کے فرائض سینئر صحافی حامد نواز نے انجام دیئے۔کورٹ رپورٹرز کی بڑی تعداد نے انتخابات میں حصہ لیا۔اس موقع پرسینئر صحافی  شاہین عتیق ، معین اظہر، قمر زمان بھٹی ، وجیہ شیخ ، سینئر رپورٹر شعیب شاہ ، حاجی شہزاد ، امریز خان ، عامر ریاض ،سینئر رپورٹر مستحسن شاہ ، عمر حیات ، فدا حسنین ، عابد خان ،شیخ لطیف ، نبیل نقوی ، دانش منیر  ، سرفراز راجہ  اور ایان ملک شریک ہوئے۔