ملک اشرف : فیروز والا کی سول جج منزہ افضل کیخلاف مس کنڈکٹ کےالزامات،لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ڈسپلنری کارروائی کا فیصلہ برقرار رکھا،کمیٹی نے دو سال کے لیے انکریمنٹ روکنے کی سزا کی توثیق کر دی۔
عدالتی ذرائع کےمطابق سول جج منزہ افضل کےخلاف دائر شکایات اور انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے کے بعد انکوائری آفیسر نے ان کے خلاف معمولی سزا کی سفارش کی تھی، جس کے تحت دو سال کیلئےان کی سالانہ انکریمنٹ روکنے کی تجویز دی گئی تھی۔ پنجاب سرکاری ملازمین ڈسپلن اینڈ کنڈکٹ رولز 1999 کے تحت کی جانے والی کارروائی میں انکوائری آفیسر نے فریقین کو سننے کے بعد رپورٹ مرتب کی، جسے بعد ازاں اعلیٰ عدالتی انتظامی اتھارٹی کو ارسال کیا گیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے ریکارڈ اور سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد انکوائری آفیسر کی سفارش کو برقرار رکھنے کی منظوری دی۔فیصلے کےمطابق سول جج منزہ افضل کیخلاف عائد کردہ معمولی سزا یعنی دو سال کے لیے انکریمنٹ روکنے کی کارروائی کو برقرار رکھا گیا ہے۔