ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب سروس ٹریبونل میں جونیئر کلرک کی 5 اسامیوں کے لیے 104 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں ٹائپنگ و پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سسٹم اینالسٹ کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان کے نتیجے میں انٹرویو کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔

ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلیکٹر آفس لاہور میں جونیئر کلرک کی 60 اسامیوں کے لیے 334 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں جونیئر کلرک کی 19 اسامیوں کے لیے 219 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

پنجاب پولیس میں ٹیکنیکل افیسر کی ایک اسامی پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اسی طرح پنجاب ہیومن ریسورس اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی اسامیوں پر 36 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں. پنجاب فائنانس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیٹر ڈی جی خان کی اسامیوں پر پانچ امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے ہیں. اسی طرح پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک ٹیکنیشن کی اسامی پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو ٹائپنگ، پروفیشنسی ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے کال لیٹرز جلد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ متعلقہ مراحل کے وقت اپنی اصل تعلیمی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ لائیں۔

Ansa Awais

Content Writer