سٹی42: پاکستان سپر لیگ کے قذافی سٹیڈیم میں ہو رہے سوپرب میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے پانچ اوورز میں51 رنز بنا کر پشاور زلمی کو سخت مشکل سے دوچار کر دیا۔ دس اوورز مین گلیڈئیٹرز نے 95 رنز بنا لئے۔
پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے آک میچ کا ٹیس جیتا تھا۔ انہوں نے قذافی کی وکٹ پر اب تک ہوئے پی ایس ایل کے تمام میچوں میں ٹاس جیتنے والوں کی طرح ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔ بادی النظر میں ان کا یہ فیصلہ زلمی کو مشکل میں ڈالنے کا سبب بن گیا۔
آج اوپنر فن الینز نے از حد جارحانہ آغاز کیا۔ پہلے اوور مین الینز اور سعود شکیل صرف دو سنگل رن بنا پائے تھے۔ دوسرے اوور میں فن الینز نے الزاری جوزف کو ایک چھکا اور ایک چوکا مارا، تیسرے اوور میں انہوں نے لوک ووڈ کو بھی ایک چھکا اور دو چوکے مار دیئے۔
چوتھے اوور میںسعود شکیل نے اپنا باؤنڈریز کا اکاؤنٹ کھولا اور رضا کو دو چوکے مار دیئے۔
پانچویں اوور میں فن الین نے الزاری جوزف کو ایک بار پھر چوکا مارا لیکن ایک ڈوٹ بال کے بعد سٹروک کھیلتے ہوئے وہ بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف سٹروک کھیلتے ہوئے صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ فن الین نے 31 رنز بنائے۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو گلیڈئیٹرز کا مجموعہ 46 تھا۔
الینز کی وکٹ گرنے کے بعد گلیڈئیٹرز کی جارحیت رکی نہیں۔ رائیلی روسو نے آتے ہی جوزف کو چوکا جڑ دیا۔
پانچ اوورز میں ففٹی کرنے کے بعد گلیڈئیٹرز ن کے ٹاپ گلیڈئیٹر روسو نے چھٹے اوور میں اوپر تلے چار چوکے مار کر علی رضا کے اکانومی ریٹ کا کچومر نکال ڈالا۔
ساتویں اوور مین کیپٹن بابر نے زلمی کے سفیان مسعود کو بال دی جنہوں نے سعود شکیل اور روسو کو باؤنڈری کھیلنے سے روکے رکھا لیکن آخری گیند پر انہیں بھی چوکا پڑ گیا۔
آٹھواں اوور صائم ایوب کو ملا جو چوکا کھانے سے تو محفوظ رہے لیکن اس اوور میں پانچ سنگل رن بنے۔
نویں اوور میں سفیان مقصود کو سعود شکیل سے دو چوکے پڑے۔
دسویں اوور میں صائم ایوب نے رائیلی روسو کی بہت بڑی وکٹ گرا دی ہے۔ روسو نے 18 گیندوں سے 27 رنز بنائے۔
دو وکٹیں گنوا کر دس اوورز مین گلیڈئیٹرز کا مجموعہ 95رنز ہے۔



