ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کا  17 واں میچ؛   گلیڈئیٹرز کے  178 رنز، زلمی کے اوپنر آأٹ

Peshawar Zalmi vs Quetta Gladiators, Qazafi stadium, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے  17ویں میچ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بہت تیز آغاز کیا لیکن  20 اوورز میں  178 رنز ہی بنا سکے۔

 پشاور زلمی کو  آج کا اہم میچ جیتنے کے لئے 8.9 فی اوور کے رن ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہے۔ زلمی کے اوپنر بیٹنگ کا  آغاز کر چکے ہیں اور دو اوورز میں  رنز بنا چکے ہیں۔ 

عامر کے پہلے اوور میں زلمی نے  6 رنز بنائے تھے  جن میں صائم ایوب کا ایک چوکا تھا۔

دوسرے اوور میں کیپٹن بابر اعظم نے فہیم اشرف کو پہلی دو گیندوں پر ایک چھکا اور ایک چوکا مارا،  اس اوور میں صائم ایوب فہیم اشرف کو کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔  لیکن ٹام کوہلر نے وکٹ پر آتے ہی چوکا مار دیا۔ دو اوورز میں زلمی کا مجموعہ  21 ہوا ۔ 

تیسرے اوور میں بابر اعظم  محمد عامد کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بابر کے جانے کے بعد  حارث نے آتے ہی عامر کو چھکا جڑ دیا۔ 

گلیڈئیٹرز کی بیٹنگ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔

 مارک چیپمین 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہ۔

سعود شکیل اور کوشل مینڈس نے 32 ،32 رنز  بنائے۔

فن الین نے  31 اور رائیلی روسو نے تیز رفتار کے ساتھ 27 رنز بنا کر گلیڈئیٹرز کو اچھی ابتدا کروائی تھی لیکن ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز بنانے کی رفتار گرتی گئی۔

پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 آج میچ کا ٹاس  پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے جیتا تھا۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4، 4  پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس لے کر آخری پوزیشن پر ہے۔