ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلمی گلیڈئیٹرز کے کیپٹن کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے

 زلمی گلیڈئیٹرز کے کیپٹن کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے

سٹی42:  قذافی سٹیڈیم میں گلیڈئیٹرز کے  کیپٹن سعود شکیل زلمی کے ساتھ میچ کے  12 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ 

سعود شکیل نے  28 گیندوں سے  32 رنز بنائے۔ وہ  صائم ایوب کی گیند پر عبدالصمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے تو گلیڈئیٹرز کا سکور  106 رنز تھا۔

 14 اوورز کے خاتمہ پر گلیڈئیٹرز کا سکور  125 رنز ہے۔

آج میچ میں گلیڈئیٹرز کی ابتدا بہت جارحانہ تھی اور  ساڑھے چار اوورز میں  46 رنز بننے تک کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔

اب تک گرنے والی دو کٹیں سائم کو ملی ہیں اور ایک وکٹ جوزف کے حصے میں آئی ہے۔