سٹی42: پی ایس ایل 10 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈئیٹرز سے عبرت ناک شکست ہو گئی۔ یہ میچ جیت کر کوئٹہ گلیڈئیٹرز پی ایس ایل ٹین کے پوائنٹس ٹیبل پر بڑی چھلانگ لگا کر تیسری سلاٹ میں پہنچ گئے اور پشاور زلمی یہ میچ ہار کر چوتھی پوزیشن سے لڑھک پر پانچویں پوزیشن پر آ گئے۔

گلیڈئیٹرز کے فہیم اشرف نے گیم چینجر باؤلنگ کی، انہیں 5 وکٹیں ملیں اور وہی پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔
آج میچ میں پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو دے دی۔ گلیڈئیٹرز نے آک جم کر بیٹنگ کی، ساڑھے چار اور تک وکٹ بچائے رکھی اور 46 رنز بنا لئے۔
کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے پانچ اوورز میں51 رنز بنا کر پشاور زلمی کو سخت مشکل سے دوچار کر دیا تھا۔ دس اوورز مین گلیڈئیٹرز نے 95 رنز بنا لئے تھے۔
پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے قذافی کی وکٹ پر اب تک ہوئے پی ایس ایل کے تمام میچوں میں ٹاس جیتنے والوں کی طرح ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی تھی لیکن ان کا یہ فیصلہ زلمی کو مشکل میں ڈالنے کا سبب بن گیا۔
آج اوپنر فن الینز نے از حد جارحانہ آغاز کیا۔ پہلے اوور مین الینز اور سعود شکیل صرف دو سنگل رن بنا پائے تھے۔ دوسرے اوور میں فن الینز نے الزاری جوزف کو ایک چھکا اور ایک چوکا مارا، تیسرے اوور میں انہوں نے لوک ووڈ کو بھی ایک چھکا اور دو چوکے مار دیئے۔
چوتھے اوور میں سعود شکیل نے اپنا باؤنڈریز کا اکاؤنٹ کھولا اور رضا کو دو چوکے مار دیئے۔
پانچویں اوور میں فن الین نے الزاری جوزف کو ایک بار پھر چوکا مارا لیکن ایک ڈوٹ بال کے بعد سٹروک کھیلتے ہوئے وہ بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف سٹروک کھیلتے ہوئے صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ فن الین نے 31 رنز بنائے۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو گلیڈئیٹرز کا مجموعہ 46 تھا۔

الینز کی وکٹ گرنے کے بعد گلیڈئیٹرز کی جارحیت رکی نہیں۔ رائیلی روسو نے آتے ہی جوزف کو چوکا جڑ دیا۔
پانچ اوورز میں ففٹی کرنے کے بعد گلیڈئیٹرز ن کے ٹاپ گلیڈئیٹر روسو نے چھٹے اوور میں اوپر تلے چار چوکے مار کر علی رضا کے اکانومی ریٹ کا کچومر نکال ڈالا۔
ساتویں اوور میں کیپٹن بابر نے زلمی کے سفیان مسعود کو بال دی جنہوں نے سعود شکیل اور روسو کو باؤنڈری کھیلنے سے روکے رکھا لیکن آخری گیند پر انہیں بھی چوکا پڑ گیا۔
آٹھواں اوور صائم ایوب کو ملا جو چوکا کھانے سے تو محفوظ رہے لیکن اس اوور میں پانچ سنگل رن بنے۔
نویں اوور میں سفیان مقصود کو سعود شکیل سے دو چوکے پڑے۔
دسویں اوور میں صائم ایوب نے رائیلی روسو کی بہت بڑی وکٹ گرا دی ہے۔ روسو نے 18 گیندوں سے 27 رنز بنائے۔
دو وکٹیں گنوا کر دس اوورز مین گلیڈئیٹرز کا مجموعہ 95رنز تھا۔ بعد کے دس اوورز میں گلیڈئیٹرز کی وکٹیں گریں اور رنز بنانے کی رفتار گھٹ گئی تب بھی وہ 178 کے ہندسہ کو چھونے میں کامیاب ہو گئے۔
بابر الیون کی بیٹنگ
گلیڈئیٹرز کی اننگز کے جواب میں بابر اعظم اور صائم ایوب چھکے مارنے کے چکر میں بہت جلد آؤٹ ہو گئے اور ان کے بعد آنے والوں نے بھی یہ ہی کیا۔ پشاور زلمی کا سکور تو درکار رن ریٹ سے کچھ کم بڑھتا رہا لیکن ان کی بیٹنگ لائن کے سبھی اچھے بیٹ ایک ای ککر کے آؤٹ ہوتے گئے۔ پشاور زلمی 14 اوورز تک میچ جیتنے کی طرف جاتے دکھائی دیئے لیکن گلیڈئیٹرز کے فیلڈنگ پر کنٹرول اور باؤلرز کی سنبھل کر باؤنگ، زلمی کے بیترز پر دباؤ میں اضافہ کرتی رہیں اور ہر بیٹر رن ریٹ کے ٹارگٹ کو چھونے کی کوشش میں غیر ذمہ دارانہ سٹروک کھیل کر آؤٹ ہوتے چلے گئے۔

پندرھویں اوورز سے پشاور زلمی کی حالت مزید پتلی ہو گئی اور 17 ویں اوور میں دسواں بیٹر بھی آؤٹ ہو گیا۔
آج پشاور زلمی کے صرف حسین طلعت 39 رنز بنا پائے۔ حارث 17, مچل اوون 15, بابر اعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، باقی بیٹر سنگل دیجٹ میں رہے، علی رضا اور الزاری جوزف کو ایک بھی رن بنانا نصیب نہ ہوا۔
کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ
