ویب ڈیسک: قبرص کے باصلاحیت ڈانسر ڈینوس خانٹس نے سر پر 468 شیشے کے گلاس متوازن رکھتے ہوئے رقص کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
ایسٹر کی تقریب کے دوران ڈینوس نے 'گلاس ڈانس' پیش کرتے ہوئے سر پر گلاسوں سے بھری بڑی ٹرے رکھ کر نہ صرف توازن برقرار رکھا بلکہ خوبصورت انداز میں رقص بھی کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ 319 گلاسوں کے ساتھ ایرسٹوٹیلس ویلاؤرٹس کے پاس تھا، جو اب ڈینوس خانٹس نے توڑ دیا ہے۔