ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ڈولفن سکواڈ شہر بھر میں ہائی الرٹ،چیکنگ و پٹرولنگ جاری, ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا  ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکلیں و 2 موبائل برآمد ہوئے، ہیلپ لائن پر موصول 184 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔

سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 8 پستول،2 رائفل،میگزین و متعدد گولیاں برآمد، دورانِ پٹرولنگ 29 اشتہاری، 81 عادی مجرمان اور 16 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔

منشیات فروشوں کے قبضہ سے 250 گرام چرس و آئس، 13 بوتل شراب، 2حقہ شیشہ برآمد، 79 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 183 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

ون ویلنگ میں ملوث 28 جبکہ ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے ہدایت کی کہ  پی ایس ایل سکیورٹی کے پیش نظر مشکوک موٹر سائیکل ، گاڑیوں و اشیاء پر کڑی نظر رکھیں۔