دنیا کا سب سے مہنگا پانی کونسا ہے؟

دنیا کا سب سے مہنگا پانی کونسا ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا میں سب سے مہنگے پانی کی چھوٹی سی بوتل کی قیمت ایک کروڑ 73لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

 اس پانی کا نام ایکوا ڈی کرسٹالو ٹریبوٹو اے موڈیگلانی (Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani)ہے، 2010 میں اسے گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈنے دنیا کا سب سے قیمتی پانی قرار دیتے ہوئے اپنی فہرست میں شامل کیا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 750ملی لیٹر اس پانی کی بوتل 24 قیراط کے سونے سے بنائی گئی ہے جو اس پانی کے مہنگے ہونے کی ایک بڑی وجہ بھی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق پانی میں5  گرام سونا بھی شامل کیا جاتا ہے جو اس میں الکلائنٹی کھارے پن کو ظاہر کرتا ہے ۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس پانی کا ایک حصہ فرانس میں موسم بہار کے دوران لیا جاتا ہے ، دوسرا حصہ فجی میں موسم بہار کے دوران لیا جاتا ہے اور تیسرا حصہ آئس لینڈ کے گلیشئرز سے حاصل کیا جاتا ہے ۔اس پانی کی بوتل کو تیار کرنے والے کا نام فرنینڈو الٹامیرانو ہے جنہوں نے پانی کی قیمتی بوتل بھی خود ہی بنائی ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer