مانیٹرنگ ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ وزیر داخلہ کہتا ہےکہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا، ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں، جن کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں۔
انہوں نےکہا کہ بعینہ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کی جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی وہ کرچکے ہیں ۔
بعینہٖ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔میں اپنی قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی میں کرچکا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 26, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یہ خوف اندر سے کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کرپھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا اور ان کا محاسبہ کروں گا چنانچہ میرے قتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئےجاتے ہیں۔