میڑک امتحانات؛ طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی

میڑک امتحانات؛ طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
کیپشن: Matric Exams
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے طلباء کو رولنمبر سلپ جاری کردی،امتحان 10 مئی سے لیا جائے گا۔

لاہور بورڈ نے میٹرک کے طلباء کو رولنمبر سلپ جاری کردی۔طلباء لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی رولنمبر سلپ ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔میٹرک کا امتحان 10 مئی سے لیا جائے گا۔میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 70 ہزار بچے شرکت کریں گے۔میٹرک امتحان کیلئے 699 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 مئی سے پہلا پیپر ہوگا جبکہ عربی ، سوکس اور بزنس اسٹڈیز کے پرچے اگلے دنوں میں ہوں گے، پاکستان اسٹڈیز کا آخری پیپر 25 مئی کو ہوگا۔ اسی طرح نویں کلاس کے پرچے 26 مئی سے شروع ہوں گے اور دس جون تک جاری رہیں گے پریکٹیکل امتحانات 21 جون تا 18 جولائی کے درمیان لئے جائیں گے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer