ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز حکومت نے اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد
کیپشن: Ex Chairman FBR Dr Ashfaq ahmed, Chairman FBR Asim Ahmed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہباز حکومت نے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹا کر عاصم احمد کو نیا چیئرمین تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 2 نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کوان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ عاصم احمد کو نیا چئیرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کا فیصلہ وزیرِ  اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

کابینہ کے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیے گئے جبکہ 2 ایجنڈا آئٹمز پیش ہوئے۔

اجلاس میں کابینہ کو ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری، امن و امان کی صورتِ حال اور توانائی کے امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اشفاق احمد نے مثالی کام کرتے ہوئے ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنائی اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔  

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor