سوئی ناردرن کے تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق

سوئی ناردرن کے تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے تین ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ہیڈ آفس کشمیر روڈ کو سیل کر دیا گیا۔

کمپنی نے ہیڈ آفس کو تین روز کے لیے سیل کیا ہے تاکہ مختلف دفاتر کوڈس انفیکٹ کیا جاسکے، سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں بھی ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس طرح مجموعی طور پر تین ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ کشمیر روڈ ہیڈ آفس کو اٹھائیس اپریل تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس نے کورونا ریلیف سرگرمیوں کیلئے 38 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  سوئی ناردرن گیس سی ایس آر پروگرام کے تحت عطیے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی ہے۔

سوئی ناردرن کی جانب سے 19 ملین روپے وزیراعظم پاکستان کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے جبکہ حفاظتی و طبی آلات کی خریداری کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 19 ملین روپے دیے جائیں گے۔

پنجاب سے کورونا وائرس کے 80 نئے کیس سامنے آ گئےہیں جس سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5526 ہو گئی جبکہ لاہور میں 1261 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور صوبہ بھر میں اب تک وائرس کے 84 اموات ہو چکی ہیں۔

تر جمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ  کے مطابق 768 زائرین سنٹرز، 1923 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 2749 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 3، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان 9،جہلم میں 3، بھکر 2، فیصل آباد، قصور اور حافظ آباد میں ایک ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ زائرین میں ڈی جی خان 221 زائرین، ملتان 457، فیصل آباد 23 اور گوجرانوالہ میں 42 کورونا وائرس کی تصدہق ہوچکی ہے۔

اسی طرح رائیونڈ مرکز میں 815، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 33، سرگودھا 145، میانوالی 7، وہاڑی 46، راولپنڈی 30، اٹک 16، جہلم میں 54 تبلیغی ارکان میں تصدیق۔ شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 1261 کنفرم مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک کل 84 اموات جبکہ 1183 افراد کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک کل 71726 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔