(حسن علی)شہرمیں برائلر اور فارمی انڈوں کی رسد میں بہتری کےباعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث برائلر گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی گئی۔ گزشتہ روزمرغی کا گوشت 202 روپے فی کلو فروخت ہواتھا۔زندہ مرغی 7 روپےکمی کے بعد 134 روپےفی کلوجبکہ برائلرگوشت 10 روپے کمی کےبعد 194 روپے فی کلومیں فروخت ہورہا ہے۔فارمی انڈے 8 روپے فی درجن کمی کےبعد 86 روپےفی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں،شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کرے تاکہ عوام کوماہ رمضان میں ریلیف مل سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روزمرغی کا گوشت 10 روپے اضافے برقرار رہا تھا۔جس کے باعث 212 روپے فی کلو میں فروخت ہوا تھا،زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146 روپے کلو فروخت ہوئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں6 روپے فی درجن کمی ہوئی فارمی انڈے 94 روپے فی درجن فروخت ہو ئے۔پولٹری فارمرز کاُ کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔
قبل ازیں شہر میں برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی۔ لیکن آج گوشت اور فارمی انڈوں کی رسد میں بہتری کےباعث قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم ہو گیا اور سرکاری نرخنامے پر ہی آلو، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنے ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادہ لی ہے اور منافع خور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔