زین مدنی: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے شیخوپورہ کے تھیٹرز کا اچانک دورہ کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔
شازیہ رضوان نے تھیٹرز کا دورہ کیا اور وہاں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شیخوپورہ آرٹس کونسل اور انتظامیہ کو تھیٹرز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
شازیہ رضوان نے کہا کہ تھیٹرز کو فیملی تھیٹر بنانا اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا مکمل خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے اُنہوں نے کہا کہ جو بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی کرے گا، اسے سزا بھگتنا ہوگی۔