ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کے لیے تیار ہے اور امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر پابندیوں کے حوالے سے مذاکرات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

سی بی ایس نیوز سے گفتگو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران دھونس یا زبردستی قبول نہیں کرے گا، تاہم اگر اقوام متحدہ کے معائنہ کار ایران آکر معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو اس معاملے پر مذاکرات کے دوران باہمی اتفاق اور معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اگر کوئی وعدہ کرے گا تو اسے نبھائے گا، تاہم جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔