ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے 8 روز قبل لاپتہ 11 سالہ بچہ نور عامر بازیاب

لاہور سے 8 روز قبل لاپتہ 11 سالہ بچہ نور عامر بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے تھانہ نشتر کالونی کی حدود سے 8 روز قبل لاپتہ ہونے والا 11 سالہ بچہ نور عامر بازیاب ہوگیا۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی) پنجاب کے مطابق بچے کے والدین نے 8 روز قبل تھانہ نشتر کالونی لاہور میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس کے بعد سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی خصوصی ٹیموں نے بچے کی بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کی۔

ترجمان کے مطابق بچے کی بازیابی کے لیے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی اپیل کی تھی سی سی ڈی حکام کے مطابق گمشدہ بچے کو تھانہ مانگا منڈی کی حدود سے ریکور کرلیا گیا۔ بچے کی بازیابی پر والدین نے سی سی ڈی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

ترجمان سی سی ڈی نے کہا کہ محکمہ شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر ریڈ لائن ہے۔