ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخابات، ن لیگ کے امیدوار ملک منیر چنٹر نے میدان مار لیا

این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخابات، ن لیگ کے امیدوار ملک منیر چنٹر نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج  کےغیر حتمی غیر سرکاری اعلان  کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے ملک منیر چنٹر نے   78918 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بہاولپور  میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے 292  پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک منیر چنٹر نے  78918 ووٹ حاصل کئے ہیں ۔چوہدری ولی داد  چیمہ نے 42326 ووٹ لئے ہیں ۔

واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پارٹی کی جانب سے ان کے صاحبزادے ملک منیر اقبال چنڑ امیدوار تھے، جبکہ سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے صاحبزادے چوہدری ولی داد چیمہ  نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 4 لاکھ 83 ہزار 143 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔