سٹی 42: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 35 کلو گرام مشتبہ چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کے دوران پرواز ٹی جی 349 سے آنے والے مسافر کے سامان سے 35 کلو گرام مشتبہ چرس برآمد ہوئی برآمد شدہ چرس کی تخمینہ شدہ مالیت 66 کروڑ روپے ہے، جبکہ ممنوعہ مواد کو کسٹمز کی تحویل میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم مسافر کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جبکہ چرس کے ماخذ اور مطلوبہ منزل کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔