زین مدنی : سٹیج پروڈیوسر ارشد چوہدری اور اداکارہ ہماعلی نے کامیڈین عابد چارلی کی عیادت کی، عابد چارلی کا جنرل ہسپتال میں سرکاری سطح پر علاج جاری ہے ۔
رپورٹس کے مطابق کامیڈین عابد چارلی کے تمام ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے، عابد چارلی کی اہلیہ نے موقف اپنایا کہ شوہر کے علاج پر پنجاب حکومت کی مشکور ہوں، مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ۔
اداکارہ ہما علی نے کہا کہ عابد چارلی کے ساتھ بہت کام کیا، اللہ تعالیٰ جلد صحت دے،حکومت فنکاروں کے علاج معالجے کے لئے خصوصی کارڈ جاری کرے۔
ارشد چودھری نے کہا کہ عابد چارلی مجھے شوبز فیلڈ میں لانے والا ہے،ہم سب عابد چارلی اور اس کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب حکومت کا عابد چارلی کا علاج کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔