ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان میں ایمبولینس پر فائرنگ, محسن نقوی کی مذمت

ڈی آئی خان میں ایمبولینس پر فائرنگ, محسن نقوی کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں خودکش دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کے نتیجے میں 2 ریسکیو ورکرز کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید ریسکیو ورکرز کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ درندہ صفت خوارجیوں نے بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا، ایمبولینس پر فائرنگ کے دلخراش واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔