ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے نے ٹرین کے ذریعے ڈیزل کی ترسیل کا آغاز کردیا

پاکستان ریلوے نے ٹرین کے ذریعے ڈیزل کی ترسیل کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کر دیا ہے۔ 

اسلام آباد سے پاکستان ریلوے کے مطابق ادارے نے پی ایس او ڈپوز کو ڈیزل کی ترسیل شروع کر دی، راولپنڈی سے ساڑھے 7 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر مال گاڑی پشاور ریجن پہنچ گئی۔ 

پاکستان ریلوے کے مطابق دوسری مال گاڑی محمود کوٹ سے 10 لاکھ لیٹر ڈیزل لے کر آج رات پشاور ریجن پہنچے گی۔ 

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے انتظامیہ کو ڈیزل کی ترسیل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان ریلوے کے مطابق بروقت کی ڈیزل فراہمی سے عوام کے لیے سفری سہولیات کا تسلسل یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔