سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملےکی شدید مذمت کی گئی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدرِ مملکت نے دھماکے کے نتیجے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے شہید ہونے والے افراد کےاہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ صدرِ مملکت نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
صدرِ مملکت نے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور امدادی کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ بیرونی سرپرستی میں مذموم اور سفاک کارروائیوں کے مرتکب فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں ۔