جمال الدین :پی ٹی آئی کی سینئررہنماڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی ہوگئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل دلائل کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے سماعت کی، عدالت نے وکیل کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پراسکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔