ویب ڈیسک:مزے دار اور کریمی چکن ملائی بوٹی پراٹھا رول گھر میں بنانے کے لیے یہ آسان ترکیب آزمائیں۔
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے ایک پیالے میں بون لیس چکن ڈالیں اور اس میں دہی، فریش کریم، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس اور تیل شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ چکن کو 20 سے 30 منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے دیں۔
فرائنگ پین میں 2 کھانے کے چمچے تیل گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر چکن کو پکائیں یہاں تک کہ اس کا پانی خشک ہوجائے اور بوٹیاں گل کر ہلکی سنہری ہوجائیں۔ اس کے بعد چولہا بند کردیں۔
دوسری جانب توے پر لچھے دار پراٹھے کرسپی اور گولڈن براؤن ہونے تک سینک لیں۔
اب ایک پراٹھا لیں اور اس کے درمیان میں تیار شدہ گرم ملائی بوٹی رکھیں۔ اس پر پیاز کے لچھے، گارلک مایونیز اور ہری چٹنی ڈالیں۔
آخر میں پراٹھے کو بٹر پیپر کی مدد سے اچھی طرح رول کریں اور درمیان سے ترچھا کاٹ لیں۔
مزیدار چکن ملائی بوٹی پراٹھا رول تیار ہے، گرم گرم پیش کریں۔