اسدملک :صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر فیصلہ عوامی ریفرنڈم کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلیٰ ترین سطح پر نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی تشکیل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے تیاریوں میں تقریباً چھ ماہ درکار ہوں گے۔جس صوبے کے عوام نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے حق میں فیصلہ دیں گے، وہاں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس تشکیل دیے جائیں گے,جبکہ جس صوبے کے عوام نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی مخالفت میں فیصلہ دیں گے، وہاں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس قائم نہیں کیے جائیں گے۔ریفرنڈم میں عوام سے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال "ہاں" یا "نہیں" کی صورت میں پوچھا جائے گا۔