ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرگ انسپکٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے باڈی کیمرہ فراہم کرنے کا فیصلہ

ڈرگ انسپکٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے باڈی کیمرہ فراہم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راہد چودھری:  ڈرگ انسپکٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے باڈی کیمرے فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ فیصلہ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے 303 ویں اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کی۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد اورنگزیب، ایڈیشنل سیکرٹری قلندر خان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز محمد سہیل، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر معیز، ڈی جی ڈرگ کنٹرولر سمیت فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اگر مانیٹرنگ بہتر کرنی ہے تو نظام کو مضبوط کرنا ہوگا، جبکہ باڈی کیمروں کی مدد سے بہت سی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔

خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، جبکہ عطائیوں اور جعلی ادویات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات ساز کمپنیوں میں کوالٹی کنٹرول قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور کارروائیوں کی رپورٹس مسلسل ڈریپ کے ساتھ شیئر کی جائیں۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادویات کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔