فاران یامین: چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں میں ڈکیتی مزاحمت پر 33 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے مقتول کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شیر علی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردی، جبکہ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔