علی ساہی: 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، رواں ماہ پرمٹس کے اجرا میں ریکارڈ 410 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں 42 ہزار سے زائد جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے 2 ہزار 700 سے زائد نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔ بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز 24 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں میں 18 گھنٹے کھلے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے جووینائل پرمٹ ہولڈرز کو ہیلمٹ کے استعمال اور لین ڈسپلن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وقاص نذیر نے نوجوان ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی اور اوور اسپیڈنگ سے مکمل گریز کریں۔